کم و بیش بائیس سال بعد اہلیان راولپنڈی و اسلام آ باد کو وزیر اعلی پنجاب کے دورہ راولپنڈی کے دوران رنگ روڈ کے باقاعدہ سنگ بنیاد کی تقریب کی نوید سننے کو ملی۔ قبل ازیں رنگ روڈ سکینڈ ل کی نذر ہو جا نے کے باعث ڈویژن بھر میں مایوسی اور شکوک و شبہات کے جو بادل منڈلا رہے تھے کمشنر راولپنڈی و چیئر مین آ ر ڈی اے کی سربراہی میں ہو نے والے اجلاس کے فیصلوں نے وہ بھی ختم کر دیئے۔اب سونے پہ سہاگہ کہ ٹورر ازم ایکسپریس123 کلو میٹر طویل جس سے کلر سیداں، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور مری کے عوام مستفیض ہوں گے کے افتتاح کی باقاعدہ تیاریاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔امکان ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار 25 دسمبر کو اس کابھی افتتاح کریں گے۔ یہ طے ہے کہ ایک عرصہ بعد اس راولپنڈی کو تین بڑے پراجیکٹس رنگ روڈ راولپنڈی، ٹوررازم ایکسپریس اور نالہ لئی ایکسپریس وے مل رہے ہیں اور اگر حالات موافق رہے تو دسمبر میں اس ضلع کے عوام کو بالخصوص اور ڈویژن بھر کے عوام کو بالعموم ان پراجیکٹس کی صورت میں بڑے تحفے ملیں گے۔ ممبر پنجاب اتھارٹی آ ر ڈی اے چوہدری امجد محمود نے راقم سے گفتگو میں بتا یا کہ انتظامی طور پر ایک تبدیلی یہ کی گئی کہ کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین کو ڈی جی آ ر ڈی اے کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے تاکہ کام کی رفتار کو تیز تر کیا جا سکے۔ 38.3 کلو میٹر رنگ روڈ اسٹیٹ آ ف دی آ رٹ پراجیکٹ ہو گا جس کے لیے ہم نے گزشتہ کئی سالوں سے مطالبہ کر تے چلے آ رہے تھے۔ رنگ روڈ کا منصوبہ جو پہلے PPP موڈ پہ تھا کو اب پنجاب اور وفاقی حکومت فنڈمہیا کریں گے۔ بانٹھ تا ٹھلیاں 5انٹرچینجز پر مشتمل چھ رویہ رنگ روڈ 24 ارب کی لا گت سئے ایف ڈبلیو او 18 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر ے گا۔ رنگ روڈ کے اطراف تجارتی مراکز اور شہر سے تمام منڈیاں اور اڈوں سمیت سمال و میڈ یم انڈسٹریز یہاں منتقل ہو جا ئیں گی اس سے نہ صرف راولپنڈی، اسلام آ باد میں ٹریفک کا دباؤ پچاس فی صدتک کم بلکہ ماحولیاتی آ لودگی بھی کم کہ رنگ روڈ کے اطراف میں تین لا کھ درخت لگا نے کے منصوبہ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ادھر گزشتہ دنوں اڈیالہ روڈ پر جامع مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب کو رنگ روڈ کے افتتاح کی سنگ بنیاد کی نوید کہا جا ئے تو بے جا نہ ہو گا۔تقریب میں عالمی شہر ت یافتہ نعت خوان عبدالرؤف روفی نے نعتیہ کلام اور نامور قرا نے قرآ ن کی تلاوت سے دلوں کو گرمایا۔ رمرسکو گروپ کے کنٹری ہیڈ اسد عباس ملک کے مطابق سنگ بنیاد کی یہ پروقار تقریب انشاء اللہ اس پورے علاقہ کو آ باد کرے گی اور اس کی برکت سے روڈن انکلیو عوام کی توجہ کا مرکز بنے گی۔ مرکزی جامع مسجد کا سنگ بنیاد آ ستانہ عالیہ گھمگھول کے سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ نے رکھا۔ روڈن ذرائع کے مطابق مرکزی جامع مسجد میں نمازیوں کی گنجائش ساڑھے تین ہزار سے زائد اور یہ اس خطہ کی خوب ترین جامع مسجد ہو گی۔ میجر جنرل (ر)ظفراللہ خٹک نے افتتاحی گفتگو میں کہا کہ اس میں شک نہیں کہ اللہ کا ذکر دلوں کی بستیوں کو اور مساجد مراکز کو آ باد کر تی ہیں الحمد للہ کہ اللہ کی توفیق سے یہ اللہ کے گھر کے سنگ بنیاد کی بابرکت تقریب اور ہمارا یقین ہے کہ اس سے یہ پورا علاقہ بابرکت اور آ باد ہو گا۔
