
راولپنڈی رنگ روڈ گیم چینجر منصوبہ سال کی قلیل مدت میں مکمل کیاجائیگاانڈسٹریل زونز کے قیام سیروزگار کے یقینی مواقع فراہم ہونگے روڈ کیساتھ ساتھ ڈیڈھ لاکھ سے زائد پودے لگائیں جائینگے بالا آخر نہ صرف راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا بلکہ باقاعدہ سے اسکی تعمیر کا آغاز بھی کردیا گیابلکہ اس پر کام انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے یقینا یہ منصوبہ راولپنڈی کے باسیوں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا اس منصوبے کی راہ میں متعدد رکاوٹیں حائل ہوئی اور متعدد سیاسی وانتظامی افسران پر کرپشن کے داغ لگے کوئی نہ کوئی بڑا ایشو اس اہم منصوبے کی راہ میں رکاوٹ رہا جسکے باعث متعدد بار اسکی تعمیر کے عملی قدم کے بجائے صرف افتتاح تک محدود رہے اس منصوبے کو سیاسی فائدہ کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرنیوالے سیاست دانوں اور سوسائٹی مالکان کے درمیان مبینہ روابط کی بازگشت کے اس منصوبے کو سرے سے ہی متنازعہ بنادیا تھا 2021میں جب تحریک انصاف کی حکومت تھی تو اس منصوبہ کا آغاز کیا گیا تھا تاہم اسکی تعمیر کے آغاز سے پہلے ہی یہ منصوبہ تنازعات کا شکار ہو گیا ہے
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے نقشے میں مبینہ طور پر تبدیلی کروانے کے حوالہ سے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری اور غلام سرور خان کے نام سامنے آئے تھے ان پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر اس منصوبے پر ناجائز اختیارات کا استعمال کرنے اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جس پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے اس منصوبے میں ہونیوالی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم رات گئی بات گئی والا معاملہ ہوا لیکن اب اس کا سہرا سجا موجودہ نگران حکومت اور راولپنڈی انتظامیہ کے سر جو یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں موجودہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو کنزہ مرتضی‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نبیل اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی قندیل فاطمہ سمیت دیگر افسران کی کاوشیں بھی شامل ہیں اس منصوبے کو ایک سال کی قلیل مدت کے اندر اندرمکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے جو امید واثق ہے کہ مکمل ہوجائیگا اس منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ارد گرد انڈسٹریل زونز قائم کیے جائیں گے جس کے قریبی علاقوں کو روزگار کے یقینی مواقع فراہم ہونگے تاہم انڈسٹریل زون کے قیام سے علاقہ جو اس وقت مکمل طور پر صاف ہے وہ پلوشن زدہ ہوجائیگا تاہم حکومت نے رنگ روڈ کے ارد گرد تقریباً ڈیڈھ لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے لیکن ہمارے ہاں پہلے کونسا ٹارگٹ پورا ہوا ہے
جو یقین کرلیں کہ اس بار کام ہوجائیگا تاہم زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے تاکہ علاقہ کی فضا صاف رہے رنگ روڈ منصوبہ ایک سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا، اس کی کل لمبائی 38.3 کلومیٹر ہے راولپنڈی رنگ روڈ پر پانچ انٹر چینج ہونگے جن میں پہلا انٹر چینج بانٹھ دوسرا چک بیلی روڈ جھٹہ ہتھیال کے نزدیک تیسرا اڈیالہ روڈ، چوتھا چکری روڈ جبکہ پانچواں ٹھلیاں کے مقام پر ہوگا اس پر کام کے حوالہ سے انتظامیہ اپنی مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے یہ منصوبہ نہ صرف عام مسافروں کے لیے بلکہ راولپنڈی کے عوام کے لیے انتہائی اہمیت کا عوامی فلاحی منصوبہ ہے اس منصوبے سے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کی شدت میں بڑی کمی واقع ہو جائیگی اسلام آباد اور راولپنڈی میں داخلے کے وقت پیک آور میں چک بیلی موڑ سے ہی ٹریفک بلاک ہونا شروع ہوجاتی ہے اور اگر کوئی سیاسی یا مذہبی احتجاج ہو تو سونے پر سہاگہ والی کہاوت بن جاتی ہے منٹوں کا سفر کئی گھنٹوں کی مسافت کی شکل اختیار کرلیتا ہے اس کی تعمیر سے نہ صرف ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی آمد و رفت میں آسانی اور روزگار کے لیے روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے سہولت پیدا ہو گی راقم نے گزشتہ ہفتہ لاہور وزٹ کے دوران لاہور رنگ روڈ پر تقریبا چالیس کلو میٹر سفر کیا جو اندرون لاہور رش کے باعث کئی گھنٹوں کا بننا تھا تاہم رنگ روڈ کے سفر نے اسے انتہائی آرام دہ بنایا دیابلکہ وقت کی بچت بھی ہوئی راولپنڈی کے عوام کی قسمت بدلنے والا یہ منصوبہ پنجاب حکومت کی طرف سے اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تعمیر کے آغاز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گیا تھا، نیب نے اس منصوبے میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اب موجودہ انتظامیہ نے تمام معاملات کو تقریبا حل کرکے اس کو شروع کردیا