111

رنگ روڈ منصوبہ فوری مکمل کیا جائے ،وزیراعلیٰ پنجاب

راولپنڈی: نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کرتے ہوئے اس پر اضافی ورک فورس لگانے اور منصوبہ تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رات گئے خالصہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے اضافی ورک فورس لگانے کا حکم جاری کردیا۔ وزیر اعلی نے نیسپاک کو پراجیکٹ سے متعلق ڈرائنگ کا کام جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارتھ ورک سلو ہے، اسے تیز کیا جائے، ڈمپرز کی تعداد بڑھائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کمشنر راولپنڈی کو پراجیکٹ کا باقاعدگی سے وزٹ کر کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو خود مانیٹر کروں گا، وزیراعلیٰ ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس بھی گئے، انہیں ایف ڈبلیو او کے کرنل ندیم نے ارتھ ورک کے کام کے بارے میں بریفنگ دی اور پراجیکٹ سے متعلقہ دیگر امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 38.3 کلومیٹر طویل اور 6 لین پر مشتمل ہوگا، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر، کمشنر، آر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی موقع پر موجود تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں