راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مجوزہ نئے رنگ روڈ منصوبے میں آنیوالی ایسی اراضی جو منسوخ شدہ منصوبے کیلئے ایکوائر کی گئی تھی آر ڈی اے کو اس کا فوری قبضہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 26 جولائی کو راولپنڈی رنگ روڈمنصوبہ کیلئے ایکوائر شدہ اراضی کو لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کی سیکشن 48 کے تحت منسوخ کر دیا گیا تھا اور بیشتر مالکان سے معاوضے بھی واپس لے لئے گئے تاہم نیسپاک کی جانب سے راولپنڈی رنگ روڈ کے نئے مجوزہ منصوبے میں ایسے مواضعات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی بھی کر دی گئی تھی لیکن پرانے منصوبے کی منسوخی کے بعد وہ اراضی نئے منصوبے میں بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے حکم نامہ جاری کیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کی سیکشن 4 کے تحت جاری نوٹیفکیشن میں اوورلیپنگ والے مواضعات شامل نہیں ہوں گے، نئے منصوبے میں آنیوالی ایسی اراضی جس کے معاوضہ کی ادائیگی پرانے ایوارڈ کے تحت کر دی گئی ہے آر ڈی اے اس کا فوری قبضہ لے، اس آرڈر کو حکومت پنجاب کے گزٹ میں شائع کرنے کیلئے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس پنجا ب کو بھجوا دیا گیا ہے۔
143