راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)رنگ روڈراولپنڈی اور لئی ایکسپریس منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک میں بھجوانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں رنگ روڈ کی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے 6.724ارب کا پی سی ون پراونشل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پی ڈی ڈبلیو پی نے 15اکتوبر 2021ء کومنظورکیا تھاجس کے بعد سے اراضی کے حصول کاکام تیزی سے جاری ہے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ارکان بشمول راولپنڈ ی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ڈائریکٹوریٹ اس کام میں شریک ہیں علاوہ ازیںراولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کا پی سی ون 25اکتوبر 20۔21ء کو پی ڈی ڈبلیو پی سے کلیئر ہونے کے بعد اسے پلاننگ کمیشن میں بھیجنے کی سفارش کی گئی تھی سنٹرل ورکنگ پارٹی سی ڈی ڈبلیو پی نے اس کی منظوری22نومبر 2021کو دی اب یہ منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجا جائے گاذرائع کے مطابق لئی ایکسپریس وے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے کا پروجیکٹ ہے اس سلسلے میںزمین کی اراضی کے حصول کا پی سی ون پراونشل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 15اکتوبر 2021ء کو کلیئر کر کے پلاننگ کمیشن بھیج دیاتھا اور سی ڈی ڈبلیو پی نے بھی 22نومبر 2021ء کو اس کی منظوری دی تھی اب یہ منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ECNECمیںجائے گا ECNECسے منظوری کے بعدیہ منصوبے ٹینڈر کے مراحل میں چلے جائیں گے ۔
336