77

رمضان کے بعد پہلے ہی ہفتے مہنگائی بڑھ گئی

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رمضان المبارک کے بعد پہلے ہی ہفتے میں مہنگائی بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی صفر اعشاریہ15 فیصد بڑھ کر مجموعی شرح 46 اعشاریہ82 فیصد ہو گی۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء ضروریہ مہنگی، 7 سستی ہوئیں جبکہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔‎ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے آلو کی فی کلو قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی 6 روپے کلو تک مہنگی ہوئی جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 40 روپے مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق چاول 2 روپے فی کلو، گڑ 2 روپے فی کلو اور ڈبل روٹی ڈیڑھ روپے مہنگی ہوئی، انڈے فی درجن 2 روپے، کھلا دودھ ڈیڑھ روپے مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں دال ماش، دال چنا، چھوٹا گوشت، واشنگ سوپ اور کھلا دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔‎رپورٹ کے مطابق فی کلو 10 روپے، کیلے فی درجن 14 روپے سستے ہوئے، چینی، ایل پی جی اور دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں