اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)رمضان پیکج کے تحت خریداری کیلئے سبسڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکج کے تحت خریداری کے لیے فی خاندان سبسڈی کی حد 3 ہزار یا 5 ہزار روپے رکھنے کی تجویز دی ہے جسے جلد فائنل کرلیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت خریداری کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط ہوگی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا رمضان پیکج دیا جارہا ہے اور پیکج کے تحت 19 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔
106