102

رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائینگے،بزدار

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی اربوں روپے کا رمضان پیکیج دے گی اوررمضان پیکیج کے ذریعے عام آدمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں رمضان بازار لگائے جائیں گے اور آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی۔ زرعی فیئر پرائس شاپس پر پھل اور سبزیاں ارزاں نرخوں پر صارفین کو دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کے لئے سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ رمضان بازاروں اورسہولت بازاروں کے ذریعے اپنے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رمضان بازاروں کو ماہ شعبان کے آخری ہفتے سے فنکشنل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میں خود رمضان بازاروں کے دورے کروں گا جبکہ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مشن میں رمضان بازاروں کے دورے کریں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں