189

رجسٹرارآفس مری کمپیوٹر آپریٹرکی عدم تعیناتی سے لوگوں کو دشواری کا سامنا


مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سب رجسٹرار آفس مری کمپیوٹر آپریٹرکی 2 ہفتوں سے عدم تعیناتی کے باعث حکومت پنجاب کوریونیو کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچنے لگا،عوامی شکایات پریہاں تعینات کمپیوٹر آپریٹر کو نوڈی جی پی ایل آر اے معظم اقبال سپرانے ایکشن لیتے ہوئے نوکری سے فارغ کردیاگیا تھا لیکن دوہفتے گزرنے کے باوجود تاحال نااہل متعلقہ ذمہ داران نے کوئی کمپیوٹر آپریٹر مری میں تعینات نہ کیا جس کے باعث دوردراز کے شہروں سے آنے والوں اورمقامی لوگوں کوجورجسٹریاں کروانے کی غرض سے آنے والوں کو شدید دشواری پیش آرہی ہے اوررجسٹرار دفتر بھی مسائل کا شکار ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طورپر رجسٹرار آفس مری میں کمپیوٹرآپریٹر کی فوری تعیناتی کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں