راولپنڈی26 نومبر کے احتجاج پرتھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں نامزد علیمہ خانم سمیت11ملزمان کیخلاف مقدمہ کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی

راولپنڈی انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 جنوری تک ملتوی کردی ہے مقدمہ کی سماعت عدالت کے جج سید امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی کی گئی مقدمہ میں استغاثہ کے گواہان پر جرح کا عمل جاری ہے گزشتہ روز علیمہ خانم اور ان کے وکیل عدالت میں موجود تھے تاہم علیمہ خان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔