راولپنڈی antiکرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پرکوہالہ کلاں چکری روڈگرداور کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر حلقہ کوہالہ کلاں چکری روڈ راولپنڈی کے گرداور کو گرفتار کر لیا ہے جسے مجاز عدالت میں پیش کر کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اینٹی کرپشن نے راجہ ظفر الحق روڈ کے رہائشی عاشر بٹ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 420، 468 اور 471 کے علاوہ اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا مدعی نے سال 2023 میں 15 مرلے کے 3 پلاٹ خریدے جن کا فرد حاصل کرنے کے لئے احسن پٹواری کی موجودگی میں 6 لاکھ روپے دئیے  لیکن جب پلاٹ پر تعمیرات کرنے لگا تو معلوم ہوا کہ پلاٹ اور فرد دونوں جعلی ہیں اینٹی کرپشن نے مقدمہ کے اندراج کے بعد گرداور قاضی سجاد کو گرفتار کر کے مجاز عدالت سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.