راولپنڈی: 1137 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد 188

راولپنڈی: 1137 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمشنرراولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع راو لپنڈی میں اب تک ڈینگی کے دوکنفرم مر یض ر پورٹ ہو ئے ہیں تا ہم ہمیں آغا ز سے ہی اسے قا بو میں رکھنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی بھر پور تو جہ لاروا تلفی پر ر کھیں کیو نکہ موجودہ مو سم اس کی افزائش کے لئے نہا یت موزوں ہے۔ اگر ابھی ہی اس کو کنٹرول نہ کیاتو آڈلٹ مچھر کو قابو کرنا ناممکن ہوگا۔کمشنرنے سختی سے ہدایت کی کہ ڈ ینگی مچھر کے خا تمے کے لئے کئے جا نے والے اقداما ت میں کسی قسم کی لا پر واہی یا غلط بیا نی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ سالڈ ویسٹ کی تلفی کا فوری بندو بست یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود تمام خالی پلاٹ کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ ایسے پلاٹس جن کی صفائی نہیں ہوئی ہوء اور وہاں موجود کوڑا کر کٹ ڈینگی بریڈنگ کا باعث بن رہا،ان مالکان کوڈپٹی کمشنر کی طرف سے نوٹس دے دیے گئے ہیں۔ بعد از نوٹس تعمیل نہ ہونے کی صورت پر ان پلاٹ کو ریڈ مارک کر دیا جائے گا۔ ریڈ مارک والے پلاٹ کی خرید و فروخت کو ڈپٹی کمشنر کے این او سی سے مشروط کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ڈویژنل ایمر جنسی ر یسپا نس کمیٹی کے ہفتہ وارانہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ایڈ یشنل کمشنر کوارڈنیشن سید نذارت علی،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکواٹر) مرضیہ سلیم،چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر انصر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی، ریجنل کوا رڈینیٹروبائی امراض فو کل پر سن ڈینگی پرو گرام ڈا کٹر سجاد حیدر و دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ موجودہ با ر شوں کے پیش نظر فیلڈ سر گر میوں پر خصوصی تو جہ دی جائے اور نکاسی آب کا فوری بندو بست کیا جائے۔ اسکے علاوہ قبر ستانوں اورپا رکوں میں جہاں خورد رو جھا ڑیا ں بڑھی ہیں وہاں پا نی کے جمع ہو نے کا خد شہ ہے، وہاں کی سرویلئینس پر تو جہ دی جائے۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ ڈینگی سر و یلئنس کے لئے مقررہ ٹیمیں رو زانہ کی بنیاد پر قبر ستان و د یگر مقا مات کی چیکنگ کر تے ہو ئے ڈینگی لاروا کی افز ائش کو قابوکر نے کی کو شش کریں نیز ٹیمیں اپنی فیلڈ و زٹ کے دوران اپنی لا ئیو لوکیشن لا زمی شیئر کریں۔اس مو قع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ گز شتہ ایک ماہ میں آؤٹ ڈور ویکٹر سرو یلئنس کے دوران 291739ہا ٹ سپاٹس چیک کئے گئے جن میں سے 158 پازیٹو نکلے اور وہاں مطلوبہ کاروائی عمل میں لا ئی گئی۔اسی طرح ان ڈور سر و یلئینس میں 628038 گھروں کو چیک کیا گیاجن میں سے 1137 گھر پا زیٹو نکلے،اور مطلوبہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں