راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)صدر واہ پولیس کی کاروائی،10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس کو متاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم ایوب یوسف عرف عادل نے اس کی 10سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،صدر واہ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم ایوب یوسف کو گرفتار کرلیا،متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہارناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔
148