راولپنڈی (نمائدہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ وایمونیشن اورشراب برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ملزم تیمور سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم جہانگیر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،بنی پولیس نے ملزم عنصر سے 08لیٹرشراب،نصیر آباد پولیس نے ملزم شہریار سے 01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔
116