راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں دوماہ سے مسلسل گیس بندش کے خلاف خواتین توے چمٹے اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئیں ،دو ماہ سے گیس کی مسلسل بندش کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج۔مظاہرے میں خواتین بچے بھی شامل ہیں خواتین نے ہاتھوں میں توے چمٹے اٹھا رکھے ہیں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے ادھر اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے راستہ کلیئر کرایا تو خواتین نے پھر سے روڈ بلاک کر دی خواتین کا کہنا ہے کہ جب تک گیس بحال نہیں ہو گی گھروں میں نہیں جائینگے،گزشتہ رمضان سے گیس کی مکمل بندش نے زندگی اجیرن بنا دی ۔ بچے بھوکے گھروں کے سربراہ بھوکے بزرگ بھی بھوک سے ٹڑپ رہے ہیں،گیس ہے نہ پانی ہے پھر بھی پاکستانی ہیں کے فلک شگاف نعرے لگائے جارہے ہیں خواتین نے مری روڈ پر دھرنا دے دیا ہے
62