راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر نے محکمہ خوراک اور پولیس کے ہمراہ مری میں چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی چینی کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گودام سٹاک رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث گودام سربمہر(سیل)کر دیا گیاضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے موچی منڈی مری میں چینی ایک بڑے گودام پر چھاپہ مارکر چینی کی بڑی گھیپ پکڑلی گودام سٹاک رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث گودام کو سیل کر دیا گیا ہے گودام تنگ گلیوں میں ہونے باعث انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل تھاتاہم انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اسسٹنٹ کمشنر مری نے کہا کہ چینی زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی کرنا عوم دشمنی کے مترادف ہے ذخیرہ اندوز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔اس حوالے سے انتظامیہ بھرپور انداز سے متحرک ہے۔
186