راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کے آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرصدارت پلاننگ کمشن آفس میں راولپنڈی کے دو میگاپروجیکٹس نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ راولپنڈی کے حوالے سے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ہوااجلاس میں بتایا گیا کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے دو میگا پروجیکٹس نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ راولپنڈ ی کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن و پراجیکٹ ڈا ئریکٹر/ ڈی جی آر ڈ ی اے گلزار حسین شاہ نے دونوں پراجیکٹس نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ راولپنڈی سے متعلق بریفنگ دی اس ضمن میں ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاکہناہے کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے نالہ لئی کے پی سی ون لینڈ ایکوزیشن اور رنگ روڈ راولپنڈی پی سی ون ورک کو کلیئر کر دیا ہے۔ اب دونوں میگا پراجیکٹس کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنیک) کی منظوری کے لیے بھیجا جائیگاانہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے نالہ لئی اور رنگ روڈ راولپنڈی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈی جی آر ڈی اے، چیف انجینئر آرڈی اے، کنسلٹنٹ نیسپاک، انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور دیگر نے شرکت کی۔
283