راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے قتل کے 3 مقدمات میں نامزد 3 ملزمان کو مجموعی طور پر موت کی سزا سنادی مختلف دفعات کے تحت عدالت نے ملزمان کو عمر قید، 12 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ مقتولین کے ورثا کو مجموعی طور 14 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ارش، 11لاکھ روپے ہرجانے ، 1 لاکھ 10 ہزار روپے بطور ضمان ادا کرنے کا حکم دیا ہے یوسف نامی ملزم نے اگست 2023 میں تھانہ کلرسیداں کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل اور خاتون سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 2 لاکھ روپے ہرجانے کی
سزا سنائی گئی اقدام قتل کے جرم میں 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی عدالت نے ضرر کے جرم میں مقتول کے ورثاء کو 14 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ارش اور 1 لاکھ 10 ہزار روپے ضمان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے اسی طرح گل میر نامی ملزم نے گزشتہ سال فروری میں تھانہ دھمیال کے علاقہ میں گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے سسر کو قتل کر دیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل
ہونے پر عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں سزائے موت کے ساتھ مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے اسی طرح حذیفہ نامی ملزم نے گزشتہ سال مارچ میں تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں ذاتی رنجش پرفائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا تھا جسے گزشتہ روز عدالت نے قتل کے جرم میں سزائے موت کے ساتھ مقتولہ کے ورثا کو 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ثبوت جرم مٹانے پر 7 سال قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے