ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی ضلع میں 20 ریڑھی بازاروں اور 150 ڈی سی کاؤنٹرز کے قیام کو یکم جون تک مکمل کیا جائے تاکہ سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریڑھی بازاروں اور ڈی سی کاؤنٹرز پر یکساں ڈیزائن موجود ہو اور سرکاری نرخ نامے نمایاں پر آویزاں کئے جائیں۔یہ ہدایت انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ قاسم اعجاز نے کہا کہ 20 میں سے سات ریڑھی بازار قائم ہو چکے ہیں جبکہ بڑے سٹوروں اور کیش اینڈ کیریز میں 83 ڈی سی کاؤنٹرز قائم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی ریڑھی بازاروں اور ڈی سی کاؤنٹرز کیلئے جگہ کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ان کا قیام بھی جلد ہی عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے علاقے میں ریڑھی بازار حیدری چوک، کمیٹی چوک، شہباز شریف پارک، جھندا چیچی اور 22 نمبر چونگی قائم ہو چکے ہیں جبکہ ٹیکسلا اور کوٹلی ستیاں کی تحصیلوں میں بھی ایک ایک ریڑھی بازار قائم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڑھی بازار سڑکوں پر اس انداز میں قائم کئے گے ہیں کہ شہریوں کیلئے آمد و رفت اور ٹریفک کا بہاؤ بھی متاثر نہ ہوں۔اے ڈی سی قاسم اعجاز نے کہا کہ راولپنڈی کے سٹی علاقہ میں پانچ ریڑھی بازار، کینٹ میں تین اور راولپنڈی کے صدر کے علاقے میں بھی تین ریڑھی بازاروں کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا، گوجر خان اور کہوٹہ کی تحصیلوں میں دو، دو ریڑھی بازار جبکہ کلر سیداں، مری اور کوٹلی ستیاں میں ایک ایک ریڑھی بازار قائم کیا جا رہا ہے۔ قاسم اعجاز نے کہا کہ راولپنڈی سٹی اور کینٹ کی حدود میں بالترتیب 34 اور 30 ڈی سی کاؤنٹرز، جبکہ راولپنڈی کے صدر کے علاقے میں 20 اور اسی طرح ٹیکسلا اور گوجر خان کے میگا سٹوروں اور کیش اینڈ کیریز میں بھی 20, 20 ڈی سی کاؤنٹرز قائم کرنے کا ٹارگٹ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ اور کلرسیداں میں 10, 10 ڈی سی کاؤنٹرز اور مری میں پانچ اور کوٹلی ستیاں میں ایک ڈی سی کاؤنٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ یکم جون تک تمام ریڑھی بازاروں اور ڈی سی کاؤنٹرز کے قائم کرکے تصویری ثبوت مہیا کئے جائیں۔
148