147

راولپنڈی کی آٹھویں تحصیل دولتالہ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں ایک نئی تحصیل کا قیام عمل میں آگیا ،ضلع راولپنڈی میں آٹھویں تحصیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں راولپنڈی تحصیل گوجرخان کے علاقہ دولتالہ کو باقاعدہ تحصیل کا درجہ دیدیا گیا ہے دولتالہ کو تحصیل بنانے کے حوالے سے عرصہ دراز سے تحریک مختلف پلیٹ فارمز پر جاری تھی موجودہ ایم پی ایز چوہدری ساجد محمود اور چوہدری جاوید کوثر کی کوششیں رنگ لائیں اور راولپنڈی کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان کے علاقہ دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دیدیا گیا ہے تحصیل کے قیام سے علاقہ کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو سکیں گے

نوٹیفیکیشن کے اجراء پر اہلیان علاقہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ دولتالہ تحصیل کا قیام ایک خواب بن چکا تھا جسے موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے عملی طور پر منظورکرتے ہوئے بڑا مطالبہ پورا کر دیا ہے تحصیل دولتالہ کا قیام تحصیل گوجرخان کے مسائل میں کمی کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ وہاں کے مکینوں سے جڑے مسائل میں بھی کمی لائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں