95

راولپنڈی‘ کورونا ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن لگانے کی مہم ‘ریڈ’ کے دوسرے مرحلہ کے دوران 100 فیصد نتائج حاصل کئے جائیں اور 31 دسمبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران تمام فیلڈ سٹاف پوری طرح مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دے یہ بات سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کورونا ویکسینیشن کے اہداف کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی حکومت پنجاب نے کورونا ویکسینیشن کے اہداف تیزی سے حاصل کرنے کیلئے (Reach Every Door (RED مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہر یونین کونسل میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کئے گے ہیں اور محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو کورونا ویکسینیشن لگوانے کے بارے میں کہتی ہیں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزادر نے کورونا ویکسینیشن کے اہداف کے حصول کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے اور جن شہریوں میں مثبت کیسوں کی شرح زیادہ رہی ہے وہاں آبادی کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گے ہیں اور ریڈ مہم بھی اسی کا حصہ ہے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ محکمہ صحت راولپنڈی ریڈ مہم کے پہلے مرحلے کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تسلی بخش نتائج حاصل کئے انہوں نے کہا ریڈ مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران بھی محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہیں اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈپٹی کمشنر کو ریڈ مہم کے دوسرے مرحلہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں