218

راولپنڈی پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ملازمین سراپا احتجاج

مضافات میں تعینات راولپنڈی پولیس کے ملازمین کی عید اکاؤنٹ برانچ سی پی او دفتر کے عملہ نے پھیکی کر دی،عید کے موقع پرمبینہ 12 ہزار روپے کی بلاوجہ کٹوتی نے پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ملازمین کو مزید مشکلات کا شکار کر دیاتفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبلان جو مضافات میں تعینات ہیں جن میں پوٹھوہار سرکل ،صدر سرکل ،کوہسار سرکل شامل ہیں کی تنخواہوں سے بگ سٹی الاونس کے نام پر 12 ہزار روپے کی کتوتی کر لی گئی کہ آپ سٹی سے باہر تعینات ہیں حالانکہ سٹی میں باقی تحصیلیں بھی شامل ہیں اور ملازمین راولپنڈی کے بھرتی ہیں اور دور دراز تعینات ہیں جن میں سے اکثر راولپنڈی شہر میں رہائش پذیر ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سفر کر کے اپنی جائے ڈیوٹی پر پہنچتے ہیں جن کے اخراجات بھی زیادہ ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ برانچ نے ہماری تنخواہوں سے بھاری رقم کی کٹوتی بگ سٹی الاونس کی شکل میں کی ہے جو ہمافےطساتھ سراسر زیادتی ہے اس مہنگائی کے دور میں پہلے ہی گزر بسر بڑا مشکل ہے اوپر سے عید کے موقع پر اکاؤنٹ برانچ کی طرف سے اتنی بڑی زیادتی کی گئی ہے جس سے مزید مشکلات میں اضافہ ہو گا متاثرہ ملازمین نے آئی جی پنجاب راو سردار علی خان ،ار پی او راولپنڈی عمران احمر ،اور سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری سے اپیل کی ہے کہ اکاؤنٹ برانچ کے اس زیادتی پر نوٹس لیں اور ہماری تنخواہوں سے کاٹی جانے والی رقم ہمیں واپس دلائی جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں