راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران راولپنڈی پولیس کی ٹائٹ سیکیورٹی، گشت، فلیگ مارچ باوجود راولپنڈی کے شہری دندناتے ہوئے ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر بریگیڈئر (ر) عمر ستار کے گھرسے 21لاکھ روپے کے سوٹ چوری کرلئے گئے۔ راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں جھپٹا مار گروپ بھی سرگرم رہا اور متعدد افراد سے جھپٹا مار کر اُنکے موبائل فون وغیرہ چھین لئے گئے۔ تھانہ دھمیال کے علاقہ خالد کالونی میں گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل، تھانہ نصیر آباد سے معاذ طارق سے گن پوائنٹ پر مؤٹر سائیکل،03 موبائل فونز،ائیرپورٹ کی حدود میں امجد سے گن پوائنٹ پر مؤٹر سائیکل،نقدی01 لاکھ،گجمنڈی کی حدود میں عدنان سے گن پوائنٹ پر 01 لاکھ، موبائل فون، وارث خان کی حدود میں عثمان سے اسلحہ کی نوک پر 05 لاکھ 40 ہزار نقدی، چھین لی گئی۔ جبکہ ائیرپورٹ، صدر بیرونی کی حدود سے شہریوں سجاد، محمد وسیم، خیام علی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی، وغیرہ چوری کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے کرائم گراف کو کم ظاہر کرنے کےلئے راولپنڈی پولیس کے پبلک ریلیشنز ونگ نے روزہ مرہ کی بنیاد پر جاری ہونے والے کرائم فگرز کو بھی پبلک نہ کرنے کی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔
163