126

راولپنڈی میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کھلے دودھ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ،دودھ فروشوں نے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے کھلے دودھ کی سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شرکت کی جہاں انھوں نے اعترا ف کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ راولپنڈی جیسے اہم ضلع میں ملاوٹی دودھ کی سپلائی روکنے میں ناکام ہو چکا ہے ملاوٹی دودھ کے استعمال سے ہزاروں شہری،خواتین اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلاہو رہے ہیں لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع بھر میں کھلے دودھ کی سپلائی پر پابند ی عائدکریں جس پر جلد عملدر آمد ہو گا شہر میں دودھ کی دستیابی کا سب سے بڑا ذریعہ کھلا دودھ ہے کھلے دودھ کی سپلائی پر پابندی کا سنتے ہی ہزاروں دودھ فروشوں نے پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے،کھلے دودھ کی سپلائی پرموقف دیتے ہوئے ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی خوراک کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے ریوو سسٹم متعارف کروارہی ہے جس کی مدد سے کاروباری طبقہ جرمانے اور سیلنگ کو ریوو کروا سکے گا مختلف مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمانوں کو بھی کیٹنگرائز کیا جارہا ہے ملاوٹی دودھ کے تدارک کے لیے سخت قانون سازی کر رہے ہیں پنجاب بھر میں کھلے دودھ کی سپلائی پر پابندی کا پلان بن چکا ہے جس پر عملدرآمد کر جلد آغاز کر دیا جائے گا دودھ کر ٹریس کرنے کیلیے صر ف پاسچرائز ملک فروخت کرنے کی اجازت ہو گی مخصوص کاروبار اور فیکٹریوں کی چیکنگ کیلئے پیشگی اطلاع کی جائے گی فوڈ بزنس کو پروموٹ کرنے کے لیے صوبہ بھر میں مختلف ایونٹس کروائے جارہے ہیں صحت مندمعاشرے کے قیام کے لیے صوبہ بھر کے سکولوں میں نیوٹریشن کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے طلباء کو مفت ڈائیٹ پلانز آگاہی کتابچے اور متوازن خوراک کے چناؤ کی معلومات دی جارہی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں