90

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی کامیابی عیدی مہم جاری،پولیس بے بس

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)دھمیال چکری روڈ پر ڈاکوؤں کی “عیدی مہم” جاری،03 مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 03 شاپس سے نقدی لوٹ کر فرار۔شاطر گینگ تینوں شاپس میں لگے سی سی ٹی وی سسٹم کی DVR (ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر)بھی اتار کرلے گیا”ذرائع کے مطابق تھانہ دھمیال کے علاقے چکری روڈ پر 125 موٹر سائیکل سوار 03 مسلح ڈاکوؤں نے جمعرات کی شام مختصر وقت میں 03 مختلف شاپس میں لوٹ مار کی وارداتیں کیں۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام ساڑھے پانچ بجے مدنی ٹریڈرز چکری روڈ میں 03 مسلح ملزمان جا گھسے، ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر شاپ اونر محمد لطیف خان،اور شاپ میں کھڑے کسٹمرز سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی چھینے سمیت DVR اتار لی۔ذرائع کے مطابق ملزمان اسکے بعد زم زم مارٹ چکری روڈ جا گھسے اور اسلحہ کی نوک پر شاپ اونر راجہ گلزرین سے 02 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی، چاندی کی انگوٹھی چھیننے سمیت DVR اتار لے گئے ۔راجہ گلزرین کے مطابق” ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں، جبکہ آپس میں پشتو زبان میں گفتگو کررہے تھے” راجہ گلزرین کے مطابق منع کرنے باوجود ملزمان نے میرا موبائل فون چھین کر توڑ دیا۔ذرائع کے مطابق اسکے بعد ملزمان محمد عمیر کی شاپ میں جا گھسے اور اسلحہ کی نوک پر سب کو ایک سائیڈ پر کھڑا کرکے 01 لاکھ 70 ہزار کیش سمیت DVR اتار کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دیگر واقعات میں 03 ملزمان گرجا روڈ کے رہائشی شہری چمن عمران کے گھر ڈیوٹی لیٹر کا بتا کر دستک دیتے اندر گھس گئے،اور 05 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سٹریٹ کرائمز کے ایک اور واقعہ میں 03 نامعلوم ملزمان قائد اعظم کالونی کے علاقے سے کوریئر کمپنی کے ڈیلیوری رائڈر مبین بخش سے اسلحہ کی نوک پر 93 ہزار روپے سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھمیال پولیس تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش میں مصروف ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں