راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی میں چار افراد میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ضلعی ترجمان کے مطابق متاثرہ افراد کو ہوم آئیسولیٹ کیا گیا ہے، سب کی طبی حالت تسلی بخش ہے،ان افراد سے رابطہ میں آنے والے 76 افراد کے بھی امیکرون ٹیسٹ کئے گئے ہیں ،متاثرہ افراد میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں،ایک متاثرہ فرد مانسہرہ کا شہری ڈبل روڈ راولپنڈی پر واقع ہوسٹل میں رہائش پزیر تھا ،دیگر تین افراد بحریہ ٹاؤن فیز 8، چکلالہ سکیم تھری، اور ایئر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی ہیں،متاثرہ خواتین ہاؤس وائفز ہیں، حال ہی میں ایک شادی میں شریک ہوئیں۔
233