135

راولپنڈی میں ٹکٹس نہ ہونے پر لائسنسنگ برانچ نے کام چھوڑ دیا

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی لائسنسنگ برانچ ڈرائیونگ ٹکٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے عارضی طور پر بندکرد ی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے جنرل پوسٹ آفس کیطرف سے سال2023کے ڈرائیونگ ٹکٹس کی عدم دستیابی کے باعث ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق ٹریفک ہیڈ کواٹرسمیت تحصیل ہائے اور تمام خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق تمام پراسس کو عارضی طور پربند کر دیا گیااور لائسنسنگ برانچ میں تعینات عملہ کو کم کر کے فیلڈ میں تعینات کر دیا تا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرا ر رکھا جا سکے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ GPOکی طرف سے سال2023کے نئے ڈرائیونگ ٹکٹس مہیا کرنے پر لائسنسنگ برانچ میں تعینات سٹاف پہلے سے زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ عوام الناس کیلئے خدمت کے جذبہ کے تحت اپنی خدمات پیش کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک ہیڈ کواٹر و تحصیل ہائے کی لائسنسنگ برانچ میں تعینات ٹریفک سٹاف کو مختلف سیکٹرز میں رش والی جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے تا کہ وہ شہریوں کے سفر کو خوشگوار بنانے اور ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے بر قرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں