راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی کی زیر صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے دوران راولپنڈی میں آٹے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی نے کہاکہ آٹے کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر بنائیں آٹے کی سپلائی ڈیلرز کے بجائے فیئر پرائس شاپس اور کریانہ مرچنٹ تک خود پہنچائیں تاکہ شہریوں کو حکومت پنجاب کی سے طرف آٹے کی مقرر کردہ قیمتوں پر میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیلرز کو کسی صورت آٹا نہ دیا جائے کیونکہ یہ ڈیلرز آٹا کی سمگلنگ ملوث پائے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آٹے کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرواکر انکی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام آٹے کے مان مانی ریٹ کسی صورت برداشت نہیں مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ راولپنڈی میں آٹے کی کسی کی کمی نہیں، آٹے کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی نے کہاکہ ہمارا مقصد شہریوں کو مقرر کردہ قیمتوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد سفیان نے بتایا کہ آٹا سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے 8 چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی کے میں 86 مختلف ایریاز میں ٹرکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں پر لوگوں کو مقرر کردہ قیمتوں آٹا بآسانی مل رہا ہے۔ اجلاس میں خواجہ عمران، ریاض اللہ خان،طارق سیٹھی، رضا احمد شاہ،محمد رفیق، محمد علی،راجہ خالد اور عبد الرحمان نے شرکت کی-
92