راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) حکومت پنجاب کی ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب پتیر روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کر دی۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر فعال ہے روزانہ کی بنیاد پر پرائس مجسٹریٹس روٹی اور نان کی نئی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے فیلڈ وزٹ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 142 تندور شاپس کی چیکنگ کی گئی 35 تندور شاپس والے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جن کو 1 لاکھ 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یکم مئی سے اب تک ضلع بھر میں 4 ہزار سے زائد تندور شاپس کی چیکنگ کی گئی 827 خلاف ورزی پر 27 لاکھ 53ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور 58 تندور شاپس کو سربمہر کیا گیا 166 اور 166 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
331