راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقے مصریال روڈ پر 13 سے 15 سالہ لڑکےکے قتل کی اندوہناک واردات ہوئی ہے جس میں نامعلوم ملزمان لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے سڑک پر پھینک کر فرار ہوگےگزشتہ روز صبح اطلاع دی کہ مصریال روڈ پر انسانی سر اور جسم کے ٹکڑے پڑے ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 اور فرانزک سائنس لیبارٹری عملے کو موقع پر طلب کیا، موقع سے شواہد جمع کیے اور لاش کے ٹکڑے جمع کرکے ریسکیو 1122 کی مدد سے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردئیے۔، وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
155