راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجواناں پنجاب ملک تیمور مسعود پوٹھوہار فیسٹیول کے حوالے سے پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم اقدا مات اور کھلاڑیوں کیلئے سکالر شپس، سپورٹس انڈومنٹ فنڈ اور ٹریننگ کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے۔ بعدازاں صوبائی وزیر پوٹھوہار فیسٹیول کا افتتاح بھی کریں گے جو 29دسمبر تک جاری رہے گا۔ پوٹھوہار فیسٹیول میں اتھلیٹکس، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، کراٹے، ووشو، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے، یہ مقابلے راولپنڈی، اٹک،جہلم، تلہ گنگ، چکوال اور مری کے اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے۔
106