114

راولپنڈی میں تین تحصیلوں کا قیام،دفاتر نہ بن سکے

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل آفس راولپنڈی میں اراضی کے ریکارڈ حاصل کرنے اور درخواستیں دینے کیلئے آنے والے سائلین مسائل میں پھنس گئے، جب سے راولپنڈی میں 3تحصیلیں، تحصیل کینٹ، تحصیل سٹی اور تحصیل صدر بنائی گئیں، تحصیلدار تعینات کئے گئے، قانون گو آفس کو بھی 3حصوں کینٹ، صدر اور سٹی میں تقسیم کر کے عملہ تعینات کر دیا گیا لیکن تاحال ان کے دفتر پرانی تحصیل آفس والے ہیں اور تمام عملہ ایک ہی جگہ کام کر رہا ہے، تحصیل آفس میں ایک قانون گو آفس ہے جہاں پر تینوں قانون گو دفتروں کے انچارج ہیں اور ریکارڈ ایک ہی جگہ موجود ہے، رپورٹ کے مطابق قانون گو آفس تحصیل کینٹ اور سٹی نہیں ہے، سائلین اراضی کا ریکارڈ حاصل کرنا چاہیں توا ن کو مشکلات درپیش ہوتی ہیں کہ وہ کس سے رجوع کریں، تحصیل آفس میں ریونیو افسران کی عدم موجودگی سے بھی سائلین کیلئے مسائل پیدا کر ہی ہے، اکثر افسران تو تحصیل آفس کا چکر ہیں لگاتے، سائلین نے کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ تحصیل دفاتر کے مسائل حل کرائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں