راولپنڈی مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈ ی ڈویژن میں مون سون شجرکاری مہم2021 کا افتتاح۔ کمشنر راولپنڈی ڈو یژن سید گلزار حسین شاہ نے آر پی او کے ہمراہ مہم کاآغازکیا۔جم خانہ راولپنڈی کے احا طے میں پھلائی کا پودا لگا کر مون سو ن شجرکاری مہم کا افتتاح کیا افتتاحی مہم میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کواٹر) عبد اللہ محمود، سی ایف نارتھ شیخ ثا قب، سی ایف چو ہد ری عا بد، ڈی ایف او گزارہ عا مر امتیاز،ڈی ایف او مری عا مرسہیل و د یگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔ شجرکاری مہم جولا ئی سے30د سمبر2021 تک جاری رہے گی۔ اس موقع پرکمشنر راولپنڈی ڈو یژن سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ10.948 ملین پو دے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے راولپنڈی ضلع کا حصہ 3.247ملین رکھا گیا ہے۔ درختوں کی کمی کی وجہ سے گلو بل وا ر منگ کے اثرات بہت نمایاں، اہم اثر مو سموں کا شد ید سے شدید تر ہو نا ہے۔آر پی او عمران احمر نے کہا کہ د رخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں جو ماحول کی خو بصو ر تی کے ساتھ ساتھ آ کسیجن کاقد رتی کا ر خا نہ بھی ہیں۔ مہم کے دوران تما م شعبہ ہا ئے ز ند گی کے لوگوں کو عوامی فلاح کی اس مہم میں شا مل کیا جائے گا۔ مہم کی آفادیت عام کر نے کے لئے آگاہی مہم شر وع، تا کہ جس قد ر ممکن ہو عوام الناس کو بھی اس مہم میں شر یک کیا جا ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں