راولپنڈی میں منکی پوکس کا مریض رپورٹ ہونے کے معاملے پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منکی پوکس سے متاثرہ مریض کا تعلق گوجر خان سے ہے۔اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ 25 سال کے مبین کو طویل عرصے سے جلد کی بیماری ہے۔ مریض کو گوجر خان ٹی ایچ کیو اسپتال سے ہولی فیملی منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کے طبی نمونے لئے ہیں، رپورٹس کے بعد مرض کے بارے میں معلوم ہوگا۔ اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ مریض کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب راولپنڈی سے محکمہ صحت کے مطابق منکی پوکس سے متاثرہ مریض سعودی عرب سے آیا تھا۔
135