راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں فائرنگ کرکے لڑکی کوقتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے فلیٹ میں پارٹی کے دوران مقتولہ حنا خان کو وقار نامی شخص نے فائرنگ کا نشانہ بنایا،جس سے وہ دم توڑ گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ فلیٹ ثاقب نامی شخص کی ملکیت تھا، وقار نے اپنے دوست سے عارضی طور پر فلیٹ لیا تھا۔ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
238