ظلم کی داستان انسانیت شرما گئی! تحصیل گوجر خان کے علاقے ڈہوک قاسم علی (داخلی منگھوٹ) میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بے بس دادی کو اس کے اپنے ہی پوتے نے گھر سے دھکے دے کر بے گھر کر دیا۔متاثرہ بزرگ خاتون مائی پیاری جان کے مطابق، ان کے شوہر سجاول خان کا 14 سال قبل انتقال ہو چکا ہے اور وہ اپنے گھر میں تنہا زندگی گزار رہی تھیں۔ اسی دوران ان کا پوتا خورشید ان کے ساتھ رہنے لگا۔ مائی پیاری جان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پوتا انہیں عمرہ کرانے کے بہانے گوجر خان لے گیا، جہاں پاسپورٹ کے نام پر مختلف کاغذات پر انگوٹھے لگوا لیے۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ ان کی وراثتی تقریباً 6 کنال زمین جعلسازی اور دھوکے سے اپنے نام منتقل کروا لی گئی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، مگر اس کے باوجود عیدالفطر کے دوسرے دن شام کے وقت پوتے نے انہیں گھر سے دھکے دے کر نکال دیا اور مکان پر بھی قبضہ کر لیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.