68

راولپنڈی شہر میں نئی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) منصوبہ شہر کے 84 کلو میٹر ایریا کو کور کرے گا

راولپنڈی کے شہریوں کے خوشخبری ، شہر میں 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، پرپوزل آج نیوز نے حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرک بس سروس کے پروجیکٹ کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد ہے، راولپنڈی میں یہ منصوبہ 84 کلو میٹر ایریا کور کرے گا ۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے منصوبے کے لئے 4.7 بلین روپے جاری کردیے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ روٹ 10 ہوں گے۔

راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کا پروجیکٹ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں