134

راولپنڈی سے ہزاروں لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا راولپنڈی میں جعل ساز مافیا کیخلاف کامیاب گرینڈ آپریشن۔۔تفصیلات کے مطابق ویجلنس ٹیموں کی ریکی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن سبطین کاظمی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ہزارہ کالونی میں گودام پر چھاپہ مارا۔معروف برانڈز کے نام پر شہر بھر میں سپلائی کی جانیوالی13ہزار743لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد کرلی گئیں۔ کولڈ ڈرنکس کے نمونوں کو تجزیے کیلئے فوڈ لیب میں بھجوا دیا گیا ہے۔چیکنگ کے دوران ضبط شدہ کولڈ ڈرنکس پر جعلی لیبلز لگائے گئے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے جعلساز مافیا کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ صوبہ بھر میں خوراک کے کارروبار میں جعلسازی کسی صورت قبول نہیں 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں