راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی ٹی آئی نے نو مئی کے سلسلے میں بنی چوک میں ریلی کا اعلان کر رکھا تھا راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماشہر یار ریاض کی قیادت میں چند کارکنان نعرہ بازی کرتے بنی چوک پہنچے
،ریلی کے پہنچتے ہی پولیس نے دھاوا بول دیا اور شہر یار ریاض سمیت مزید سات کارکنان کو تھانہ بنی منتقل کر دیا گیا اس موقع پر دیگر کارکنان کی تعداد 20/25 کے قریب تھی جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے