202

راولپنڈی سے اغوا امریکی نژاد خاتون کا سابق شوہر گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی تھانہ مورگاہ کے علاقہ سے امریکی نژاد وجیہہ سواتی کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ,راولپنڈی پولیس نے وجیہہ سواتی کے سابقہ شوہر رضوان حبیب کو گرفتار کرلیا,واقعہ کا مقدمہ مغویہ کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں درج کیا گیا تھا ,مقدمہ میں نامزد ملزم رضوان حبیب سے تفتیش جاری،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی مغویہ وجیہہ سواتی کو جلد از جلد بازیاب کروانے کی ہدایت ,مغویہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ,آئی جی پنجاب کی سی پی او راولپنڈی کو مغویہ کے کیس کی تفتیش کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں