راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی میں پنجاب کا بینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی کے کمیٹی روم میں صوبائی کا بینہ کے 28 ویں اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں نجی ہاوسنگ سکیموں میں گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ۔ کابینہ نے مختلف اداروں اور محکموں کی جانب سے کارہ بار اور دیگر برنسز کے لئے این اوسیز کے اجراء کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مری میں ٹی بی ہسپتال میں جنرل ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پر اجیکٹ کو اعلی معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں کچہری چوک ری ماڈلنگ پرا جیکٹ پر کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی اور ڈوڈھچہ ڈیم اور نالہ لئی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلانے کے 3 سٹیٹر کی بحالی کیلئے فنڈ ز کی منظوری دی گئی ۔ راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی با قائدہ منظوری دے دی گئی ۔ سیف سٹی پر اجیکٹ سے راولپنڈی میں جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن اینڈ کیو مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ او رفنڈ ز کے اجراء کی منظوری دی گئی ۔ کمشنر راولپنڈی نے فلاح عامہ کے پراجیکٹ کے بارے میں کا بینہ کو بریف کیا جبکہ آر پی او راولپنڈی نے امن عامہ کی صورتحال کے بارے برا دی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں کا مبینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امورہ نجکاری کے 7 ویں اجلا اس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ صوبائی وزراء مشیران ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
140