223

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پر کام کا باقاعدہ آغاز

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ اس مقصد کیلئے چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضیٰ نے گزشتہ روزتعمیراتی کام کے آغاز کا افتتاح کیا اور ٹھلیاں میں اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے فیتہ بھی کاٹا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے طاہر ظفر عباسی، چیف انجینئر آر ڈی اے ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا اور ایف ڈبلیو او ٹیم کے انچارج کرنل محمد عرفان بھی موجود تھے۔چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ نے کہا ہیکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے راولپنڈی رنگ روڈ کے میگا پروجیکٹ کے لیے ایف ڈبلیو او کو 22.8بلین روپے کا ٹھیکہ دیا ہے۔ انہوں نے ایف ڈبلیو او سے درخواست کی کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں