راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ نئی الائنمنٹ کے ساتھ شروع ہوگا‘غلام سرور خان

واہ کینٹ(نمائندہ پنڈی پوسٹ) وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ صدارتی خطاب اور بجٹ اجلاسوں میں اپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی جاتی رہی ہے اپوزیشن والے اقتدار سے باہر ہوں تو وہ کسی کو برداشت نہیں کرتے، وزیراعظم جب پہلی مرتبہ اسمبلی آئے تھے تو اپوزیشن نے بہت ہلڑ بازی کی تھی۔ اس وقت سلیکٹڈ سلیکٹد کے نعرے لگائے جاتے تھے وزیراعظم کو سلیکٹ ملک کے عوام نے کیا ہے۔انھوں نے کہا۔کہ میں اور میرا بیٹا وزیراعظم سے ملے اور ان کو مشورہ دیا کہ پارلیمان میں معاملات افہام وتفہیم سے چلنے چاہئیں وزیراعظم کو کہا کہ برا اپوزیشن کرے گی لیکن بدنامی ہماری ہوگی کیونکہ ذمہ داری ہماری بنتی ہے۔اپوزیشن اپنی بات کرے اور دوسرے کی بات نہ سنے یہ پارلیمانی روایات کیخلاف ہے۔اپوزیشن چھوٹی سوچ رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے،ہمارا ان کے ایکشن کیخلاف ری ایکشن تھا۔سیاسی طور پر راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سے تعلق ہے کیونکہ یہ اہم منصوبہ ہے اور اسے جلد مکمل ہونا چاہئے۔انکوائری ضرور ہو،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی بھی ہونی چاہئے،آر تھری پی ٹی آئی کیلئے فلیگ شپ پراجیکٹ ہے،اسے ہمارے دو رمیں شروع ہوکر مکمل بھِی ہونا چاہئے۔وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ نئی الائنمنٹ کے ساتھ شروع ہوکر مکمل بھی ہو گا۔الائنمنٹ تبدیل ہوگی اور راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پہلے سے شاٹ ہوجائے گا،جس کے اشارے مل رہے ہیں۔ذلفی بخاری نوجوان ہیں انہوں نے جذباتی ہوکر استعفی آفر کیا،مگر استعفی منظور نہیں ہوا،ان کیخلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی،اس معاملے میں کسی سیاسی شخصیت کا کردار نہیں ہے،سرکاری ملازمین کیخلاف انکوائری ہورہی ہے،سمجھ بوجھ رکھنے والاہر پاکستانی بھی اس بجٹ سے مطمن ہے،نچلے طبقے کا بجٹ میں خاص خیال رکھاگیا ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں