129

راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی ( پنڈی پوسٹ نیوز)سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا .سی ٹی ڈی نے راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا.خودکش حملے میں 36 افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگرد کی شناخت محمد اکمل کے نام سے ہوئی،گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد، چار ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد کر لیے گئے، دہشتگرد کا 2009 میں راولپنڈی میں خودکش دھماکا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔2009 میں راولپنڈی کے علاقے سول لائن خودکش دھماکا میں 36 افراد شہید ہوئے تھےمبینہ دہشت گرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا کے بعد ابتک جیل میں ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں