راولپنڈی: تلسہ روڈ پر کنویں میں گرگیا ریسکیو آپریشن جاری

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)
راولپنڈی کے علاقے تلسہ روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص دورانِ کام کنویں میں گر گیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کنویں کی گہرائی 100 فٹ کے قریب ہے اور اس میں پانی بھی موجود ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے متاثرہ شخص زندہ ہے اور اس سے رابطہ قائم کیا جا چکا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کنویں میں گرنے والا شخص کسی کام کے دوران نیچے جا رہا تھا کہ اچانک پھسل کر نیچے جا گرا۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ شخص کو بحفاظت نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے اور ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔