راولپنڈی بینظیر ہسپتال میں خاتون سے زیادتی کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ گرفتار 158

راولپنڈی بینظیر ہسپتال میں خاتون سے زیادتی کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق اٹک سے ہے، بچی کے علاج کی غرض سے اسپتال آئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ وارث خان پولیس نے اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہےپولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ بچی کے علاج کی غرض سے اسپتال آئی تھی۔

خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سزا دلوائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں