60

راولپنڈی بورڈ لگاتے ہوئے کرنٹ لگنےسے دو افراد جاں بحق

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی کے علاقے ہائی کورٹ چوک، بوستان خان روڈ پر افسوسناک واقعہ، بورڈ لگاتے ہوئے تین افراد کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور بجلی کے قریب بورڈ نصب کر رہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگ گیا۔ ایمرجنسی وہیکلز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے دو لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا، شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی تنصیبات کے قریب کام کے دوران حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں