راولپنڈی (نیٹ نیوز) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے سالانہ نتائج 2021کے ہزاروں رزلٹ کارڈز انٹر کے رزلٹ کارڈز پر پرنٹ کردئیے گئے ہیں جس سے تعلیمی بورڈ کو مالی نقصان کے ساتھ طلباء کے لیے بھی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں ۔ اطلاعات ہیں کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے غلط تیارکردہ رزلٹ کارڈز فوری طور پر روک لئے ہیں اور دوبارہ رزلٹ کارڈز کی پرنٹنگ جاری ہے اور نتائج کے اجراء کے کئی یوم بعد تک بھی طلباء کو رزلٹ کارڈز نہیں بھجوائے جاسکے جس کی وجہ سے طلباء کو پریشانی لاحق ہے
230