راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے ضلع راولپنڈی میں اشیاے خورونوش کی قیمتوں کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔جن اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ان کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔چکی کا آٹا 58 روپے فی کلو،جبکے ملوں کا آٹا حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر فروخت ہوگا دال چنا موٹی 135 سے 140 روپے کلو،دال چنا باریک 120سے 126روپے فی کلو،سفید چنا موٹا 190سے 200روپے، سفید چنا باریک 165سے 175روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 140سے146،دال مسور موٹی 170سے 180روپے، دال مسور باریک 190سے دال ماش باریک 220سے 226،دال ماش دھلی ہوئی 260سے 270، سپرباسمتی چاول 135 سے 140روپے، اری چاول 65سے 70روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیے گئے ہیں جبکہ کھلا دودھ 110سے 130 روپے کلو،دہی 140،چھوٹا گوشت 1200 روپے فی کلو روپے،بڑا گوشت 506روپے کلو، تندوری روٹی 100 گرام 10 روپے اور نان 120گرام 13 روپے کے حساب سے ریٹس مقرر کیے گئے ہیں۔
377