راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 07ملزمان گرفتار، آڑھائی کلو سے زائد چرس اور325لیٹرشراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم توصیف سے 01کلو100گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم محمد شبیر سے 01کلو100گرام چرس،گوجرخان پولیس نے ملزم شکیل سے 300لیٹرشراب، وارث خان پولیس نے ملزم شہزاد سے 10لیٹرشراب، ملزم کامران سے 05لیٹرشرب، صدربیرونی پولیس نے ملزم تخلیل شاہ سے10لیٹرشراب،ملزم علی عباس سے 560گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔
76